the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹيوب لائٹ میں جادوگر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر کبیر خان ان دنوں سلمان خان کو لے کر فلم ٹيوب لائٹ بنا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ چینی اداکارہ جو جو، اور سہیل خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی ہند-چین جنگ کے دوران ہونے والی محبت کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم سے منسلک ذرائع کی مانیں تو اس میں شاہ رخ کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ دونوں ستارے دس سال بعد کسی فلم میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 2007 میں دونوں نے شاہ رخ کے ہوم پروڈکشن کی فلم 'اوم شانتی اوم میں ساتھ کام کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ



میں سلمان خان اور کبیر خان کی محبت میں ٹيوب لائٹ کی اسپیشل کیمیو کر رہا ہوں۔ میں فلم میں ایک اسپیشل رول کر رہا ہوں .. سلمان میرے بہت اچھے دوست ہیں .. اور کبیر خان کو میں کالج کے دنوں سے جانتا ہوں ۔
میں یہ ان کی محبت میں کر رہا ہوں۔ شاہ رخ نے بتایا کہ ان کا لکُ ٹیسٹ بھی ہو چکا ہے اب شوٹنگ ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹيوب لائٹ میں شاہ رخ جادوگر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جو کہ فلم کی کہانی میں ایک نیا موڑ لے آئے گا۔ فلم میں شاہ رخ کا کردار ہر قدم پر سلمان کی مدد کرنے والا ہو گا، جس کے ذریعہ سلمان اپنے کھوئے ہوئے بھائی (سہیل خان) کو تلاش کرپائیں گے۔ یہ فلم اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.